سعودی پولیس نے 60سالہ خاتون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس بجھوادیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 اپریل 2016 11:52

سعودی پولیس نے 60سالہ خاتون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس بجھوادیا

ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26اپریل۔2016ء) سعودی پولیس نے 60سالہ خاتون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس بجھوادیاجبکہ خاتون کے پاس کوئی گاڑی موجود نہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب پولیس نے انہیں نوٹس بجھوایا کہ آپ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے حالانکہ میرے پاس کوئی کار نہیں ۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا ہے جس علاقے میں ان کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائدکیا گیا ہے وہ اس طرف گئی بھی نہیں۔ سعودی شہر عنیزہ کی رہائشی خاتون کو ٹریفک پولیس کی جانب موبائل فون پغام کے ذریعے نوٹس بجھوایا گیا کہ انہوں نے500کلومیٹردوری پر واقع مدینہ منورہ میں ٹریفک قانون توڑا ہے لہذا وہ فوری طور پر اس کا جرمانہ دادکریں۔ سعودی جریدے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ غلطی ٹریفک قوانین کے ڈیٹا بیس میں درست شناختی کارڈ نمبردرج نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے-

متعلقہ عنوان :