ملتان میں یونیورسٹی کی بس کی ٹکر 15 سالہ لڑکے ہلاک ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 اپریل 2016 11:52

ملتان میں یونیورسٹی کی بس کی ٹکر 15 سالہ لڑکے ہلاک ہوگیا

ملتان(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26اپریل۔2016ء) ملتان میں یونیورسٹی کی بس کی ٹکر 15 سالہ لڑکے ہلاک ہوگیا۔ دو بسوں میں ہونے والی دوڑ نے معصوم بچے کو موت کی وادی میں سلا دیا۔ چوک کمہاراں کے قریب نجی کمپنی کی بس جسے کالج نے طلبہ کی آمد و رفت کیلئے کرائے پر لے رکھا تھا ایک اور بس سے تیز رفتاری کا مقابلہ کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

اسی دوران بے قابو بس نے دوسری بس سے آگے نکلنے کی کوشش کی جس سے 15 سالہ لڑکا اس کی زد میں آ کر جاں بحق گیا ، بدقسمت شہزاد سائیکل پر سوار ہوکر مہمانوں کیلئے ناشتہ لینے جا رہا تھا مگر تیز رفتار بس نے اسے گھر واپس آنے کی مہلت نہ دی۔

شہزاد کی موت کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں میں کہرام مچ گیا اور وہ مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل مظاہرین نے کالج کی بس کو آگ لگا دی جبکہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس کو حادثے کی اطلاع بروقت دی گئی مگر اس نے جائے حادثہ پر پہنچنے میں روائتی سستی کا مظاہرہ کیا اور ان کی آمد میں تاخیر سے بس کے ڈرائیور کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔

متعلقہ عنوان :