سابق عاشق سے رابطہ، سعودی شخص نے بیوی کو طلاق دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 اپریل 2016 11:51

سابق عاشق سے رابطہ، سعودی شخص نے بیوی کو طلاق دے دی

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2016ء): سابق عاشق سے رابطے پر ایک سعودی شخص نے فوری طور پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شخص نے بیوی کے فون پر اس کے سابق عاشق کی کال آنے پر فوری طور پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ اور الزام عائد کیا کہ وہ ابھی بھی اپنے سابق عاشق کے ساتھ رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

سعودی شخص سونے کی تیاری کر رہا تھا کہ اس نے اپنی بیوی کے فون پر آئی کال ریسیو کی، جس پر سابق بوائے فرینڈ نے سعودی شخص سے اس کی بیوی سے متعلق دریافت کیا۔ جس پر سعودی شخص نے آگ بگولہ ہو کر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ صدا اخبار میں شائع اس رپورٹ میں یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ مذکورہ میاں بیوی سعودی عرب کے کس علاقہ میں رہائش پذیر تھے۔