سکھر اور نواب شاہ میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار،6فرار

منگل 26 اپریل 2016 11:47

سکھر /نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء ) سکھر اور نواب شاہ میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا اور 6 فرار ہو گئے۔ ڈاکووٴں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ نواب شاہ کے علاقے دوڑ میں پولیس مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکووٴں کا اسلحہ پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ دوسری جانب سکھر کے علاقے روہڑی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو شفیع محمد میرانی اور پرویز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 3 ڈاکو فرار ہو گئے۔ گرفتار ڈاکووٴں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :