چند سیاسی عناصر ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، شہباز شریف

منگل 26 اپریل 2016 11:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی ،خوشحالی اور روشنیوں کے سفر کی جانب بڑھ رہا ہے، چند سیاسی عناصر ذاتی مفادات کی خاطر اس سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے شفافیت اور اعلی معیار سے منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے جبکہ اربوں روپے کے قومی وسائل کی بچت کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ منصوبوں میں شفافیت اور اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ملکی ترقی روکنے کے درپے ہیں، تاہم پاکستان کی باشعور عوام ایسے عناصر کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :