لاہور،اقبال ٹاوٴن میں پولیس کا سرچ آپریشن، 15 افراد گرفتار

منگل 26 اپریل 2016 11:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء ) سانحہ لاہور کے بعد لاہور بھر میں مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ، پولیس نے اقبال ٹاوٴن کے گردو نواح سے 15مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ دہشتگردی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری نے اقبال ٹاوٴن اور اسکے گردو نواح میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریش کیا۔

(جاری ہے)

نامکمل شناختی اور کرایہ داری کے کوائف کے باعث 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کے لیے بایئو میٹرک ڈیوائس کا استعمال بھی کیا۔ پولیس نے ہوسٹلز، ہوٹلز اور گھروں کی چیکنگ کی۔ پولیس کے مطابق شناختی کوائف پیش کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کر دیا جائے گا جبکہ شناخت پیش نہ کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :