فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے سیمینارکا اہتمام

پیر 25 اپریل 2016 23:01

راولپنڈی ۔ 25 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اپریل۔2016ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ایک سیمینار منعقد کیا جس کا مقصد ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں درس و تدریس، ذہنی مہارت اور اس کی تشخیص کو فروغ دینا تھا۔ سیمینار میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالرز ، 75فیکلٹی ممبران ،جی سی ای ٹی اور راولپنڈی / اسلام آباد کے مختلف کالجوں سے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خصوصی مہمان مقررین میں کنسلٹنٹ ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بٹ ، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ، (وائس چانسلر،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر اور پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود شامل تھے۔

(جاری ہے)

سمینار کاآغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ سمینارکورڈینیٹر ڈاکٹرغلام بہلول نے مہمان مقررین کا تعارف کروایااور سمینار کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

سمینار کے دوران دو سیشن منعقد کیے گئے، پہلے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بٹ نے اعلیٰ ذہنی مہارت کے لئے فن تعلیم کی توسیع کا جائزہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادرنے امتحانی نظام اور اس کو در پیش مسائل اور چیلنجز کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اکیڈمک ریسرچ کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور اس معاملے میں قومی سطح پر رابطوں اور اشترک کے لئے اقدامات ا ٹھانے بارے گفتگو کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے درس و تدریس کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے عمل پر بھی زور دیا ۔ سمینار کے دوسرے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ خان نے ذہنی مہارتوں کی توثیق کے لئے ٹیسٹ سسٹم، ایڈمنسٹریشن، اسکورنگ اور رپورٹنگ کے مختلف پہلوؤں کو زیر بحث لایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی شمولیت اور ان کے خیالات ٹیسٹنگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے بہت ضروری ہیں۔

اسسمنٹ پریکٹس کی جدت پر بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اس سے متعلقہ مسائل و چیلنجز پر زور دیا۔ سمینار کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے تمام مہمانان گرامی کا دلی شکریہ ادا کیا ،اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایساسمینارکروانے پر تعاریف کی اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ مستقبل میں اس حوالے سے سمینارز کا انعقاد فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں کرواتی رہیں گی ۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے مہمانا ن گرامی میں اعزای شیلڈ زبھی تقسیم کیں۔