محکمہ بلدیات کا جاری شیڈول آف اسٹیبلیشمنٹ متنازع ،بلدیاتی اداروں پر حکومت سندھ کا قبضہ کرنے کی سازش ہے ،سیدذوالفقارشاہ

پیر 25 اپریل 2016 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کا جاری کردہ شیڈول آف اسٹیبلیشمنٹ متنازع اور بلدیاتی اداروں پر حکومت سندھ کو قبضہ کرنے کی ایک سازش ہے ۔کراچی سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں میں غیر مقامی افسران کی تعنیاتی سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ڈھانچے پر قبضہ کرنے اور اسکے طریقہ کار کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔نئے تجربہ سے رہے سہے بلدیاتی نظام پر بہت برا اثر پڑے گا۔بلدیاتی نمائندوں کی آمد سے قبل ہی بلدیاتی نظام کی باگ دور صوبائی حکومت کے ہاتھوں میں چلی جانے سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا ۔لٰہذا اس سلسلے میں قانون کی درست تشریح اور اس سلسلے میں مزید قانون سازی کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی اداروں کے سینئر افسران کو بلاوجہ ہٹانا سروسز قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ کیونکہ سروسز قوانین کسی بھی افسر کو بلا جواز ہٹانے کی اجازت نہیں دیتے ۔اس سلسلے میں ہٹانے جانے والے افسران عدالت سے رجوع کرکے ریلیف حاصل کرسکتے ہیں لہٰذا اس قسم کے اقدامات کرنے سے گریز کیا جائے ۔حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر SLGB/SCUG/AC/ADM4-1/SOE/2016/290 بتاریخ 12-04-2016کے تحت میونسپل کمشنر گریڈ 19ایڈمن برانچ سپرینڈنگ انجینئر گریڈ 19،انجینئرنگ برانچ سول ،ایگزیکٹو انجینئر گریڈ 18،انجینئر نگ برانچ سول ،ایم اینڈ آر ،اکاؤنٹس آفیسر گریڈ 18،اکاؤنٹس برانچ ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن گریڈ 18،ایڈمن برانچ ،ڈائریکٹر ایڈوٹائز منٹ گریڈ 18،ایڈمن برانچ ،ڈائریکٹر پارکس گریڈ 18،انجینئرنگ برانچ ،ڈائریکٹر ٹیکسز گریڈ 18،ایڈمن برانچ ،اسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئر( سول ،ایم اینڈای)گریڈ 17،انجینئرنگ (سول ایم اینڈای)ٹیکنیشن آفیسر گریڈ 17ایڈمن برانچ ،کونسل آفیسر گریڈ 17ایڈمن برانچ ،ایڈمنسٹریؤ آفیسر گریڈ 17ایڈمن برانچ ،اسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر گریڈ 17،اکاؤنٹس برانچ ،اسٹنٹ ٹیکسیشن آفیسرگریڈ 16ایڈمن برانچ ،پی آر اوگریڈ 16،ایڈمن برانچ ،اکاؤٹینٹ گریڈ 11،اکاؤنٹس برانچ ،سب انجینئر ایم اینڈ ای سول گریڈ 11انجینئر نگ برانچ (سول -ایم اینڈ ای )،ٹیکس سپرٹینڈنٹ گریڈ 11،ایڈمن ایڈمن برانچ کے تعنیات ہونگے ۔

حکومت سندھ کے اس نوٹیفکیشن کے اجراء سے افسران وملازمتیں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔ٹرانسفر پوسٹنگ کے اس عمل سے بلدیاتی اداروں میں سارا عمل دفل حکومت سندھ کا ہوجانے سے مقامی افسران وعملے کی جگہ غیر مقامی اور ناتجرنے کار افراد تعنیات ہوجائیں گے ۔جس سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :