محکمہ تعلیم پنجاب نے آئی ٹی ٹیچرز کی اضافی ڈیوٹیوں پر پابندی عائد کر دی

آئی ٹی ٹیچرز سے کلیریکل کام بھی نہیں لیا جائے گا ، ای ڈی اوز اور سکول سربراہان کو احکامات جاری

پیر 25 اپریل 2016 22:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے آئی ٹی ٹیچرز کی اضافی ڈیوٹیوں پر پابندی عائد کر دی ، آئی ٹی ٹیچرز سے کلیریکل کام بھی نہیں لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے آئی ٹی ٹیچرز کی اضافی ڈیوٹیوں پر پابندی لگا دی ہے اور اس ضمن میں صوبے بھر کے ای ڈی اوز اور سکول سربراہان کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ آئی ٹی ٹیچرز سے صرف تدریسی کام لیا جائے ۔ آئی ٹی ٹیچرز سے کلیریکل کام کرانے والے سربراہان کے خلاف کارروئی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :