سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 106 اور پی ایس 117 کراچی میں ضمنی انتخاب ، اپیلوں کی سماعت کیلئے دو رکنی اپیلٹ ٹربیونل کی منظوری

پیر 25 اپریل 2016 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 106 اور پی ایس 117 کراچی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کی جانب سے منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے دو رکنی اپیلٹ ٹربیونل کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کی منظوری سے الیکشن کمیشن نے جسٹس منیب اختر اور جسٹس عبدالمالک گادھی جج ہائیکورٹ سندھ کی نامزدگی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :