وزارت صنعت و پیداوار کی پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو گذشتہ سات ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے نجکاری کمیشن کو سمری بھیجنے کی سفارش

پیر 25 اپریل 2016 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو گذشتہ سات ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے نجکاری کمیشن کو سمری بھیجنے کی سفارش کی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی انتظامیہ نے آنے والے رمضان المبارک اور عیدالفطر کے پیش نظر وزارت صنعت و پیداوار کو سفارش کی ہے کہ سٹیل ملز کے ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گذشتہ سات ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔

(جاری ہے)

اقتصادی کونسل نے سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے کی تنخواہوں کی منظوری دیتے وقت ہدایت کی کہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے ذریعے روزمرہ کے انتظامی اخراجات کو بھی مدنظر رکھا جائے تاہم ابھی تک بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس نہیں ہو سکا جو متوقع طور پر کل ہو گا۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار خضر حیات گوندل نے بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس کیلئے اقدامات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملازمین کو درپیش صورتحال سے آگاہ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل حل ہوں۔

متعلقہ عنوان :