وزارت داخلہ نے ممنونہ مواد کی تیاری میں استعمال 3 ڈی پرنٹر کی در آمد کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیدی

پیر 25 اپریل 2016 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) وزارت داخلہ نے ممنونہ مواد کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والے 3۔ڈی پرنٹر کی امپور ٹ کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دے دی، انٹیلی جنس بیورو کی کلیئرنس کے بعد این او سی جاری کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) کی سفارش پر وزارت داخلہ نے تھری ڈی پرنٹرکی امپورٹ کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تھری ڈی پرنٹر کی درآمد سے قبل وزارت داخلہ کو این او سی کے لئے درخواست دی جاتی ہے۔ وزارت داخلہ آئی بی کی کلیئرنس کے بعد این او سی جاری کرتی ہے۔ تھری ڈی پرنٹر زیادہ تر صنعتی شعبہ اور انجینئرنگ کے طالب علم امپورٹ کرتے ہیں اور یہ پرنٹر خطرناک ممنوعہ اشیاء کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :