کراچی،انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن کو 31 سال قید کی سزا سنادی

پیر 25 اپریل 2016 19:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن کو 31 سال قید کی سزا سنادی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے جرم ثابت ہونے پر سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو 31 سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ملزم علی حیدر کے خلاف اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں محمود آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔پولیس نے ملزم کو 30 نومبر 2013 کو گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :