گرمی بڑھتے ہی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ کئی علاقوں میں مظاہرے،پانی عدم دستیابی پر نعرے بازی

پیر 25 اپریل 2016 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) بجلی کی طلب میں اضافے کے بعد پیداوار بڑھانے کی بجائے غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، مختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 جبکہ دیہی علاقوں میں 13 سے 15 گھنٹے تک پہنچ گیا، بجلی کی بندش اور ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے پانی کا بحران بھی جاری ہے جس کیخلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ، ذرائع کے مطابق گرمی بڑھتے ہی بجلی کی طلب اور رسد میں فرق مزید بڑھ گیا ہے، گزشتہ روز مجموعی شارٹ فال 4400 میگا واٹ تک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی مختلف اوقات میں ایک گھنٹے کی ا علانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ 30 منٹ سے 45 منٹ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ، لیسکو ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں بجلی کی طلب 2400 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ کمپنی کو صرف 1600 میگا واٹ بجلی مہیا کی جارہی ہے جس کے باعث انتظامیہ کولوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری طرف بجلی کی بندش اور مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے پانی کا بحران بھی جاری ہے ، گزشتہ روز سبززار، مرغ زار،شادوال ، اقبال ٹاوئن کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف مظاہرے کئے اور واسا کیخلاف نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :