احمد شہزاد نے پاکستان کپ میں 79رنز پر آؤٹ ہونے کا غصہ ڈریسنگ روم کے شیشے پر اتاردیا

پی سی بی نے اوپنگ بلے باز کو اپنی میچ فیس سے ڈریسنگ روم کا شیشہ لگوانے کی ہدایت کردی

پیر 25 اپریل 2016 19:06

احمد شہزاد نے پاکستان کپ میں 79رنز پر آؤٹ ہونے کا غصہ ڈریسنگ روم کے شیشے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے پاکستان کپ میں بلوچستان کے خلاف میچ میں79رنز پر آؤٹ ہونے کا غصہ ڈریسنگ روم کے شیشے پر اتاردیا،واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپنگ بلے باز کو اپنی میچ فیس سے فیصل آباد کرکٹ سٹیڈیم کے دریسنگ روم کا شیشہ لگوانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو پاکستان کپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ٹیموں کے مابین میچ کے دوران خیبرپختونخوا ٹیم کے کپتان احمد شہزاد نے79رنز پر آؤٹ ہونے کا غصہ ڈریسنگ روم کے شیشے پر اتارتے ہوئے بلا مار کر شیشہ توڑ دیا،واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپنگ بلے باز کو اپنی میچ فیس سے فیصل آباد کرکٹ سٹیڈیم کے دریسنگ روم کا شیشہ لگوانے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب نجی ٹی وی گفتگوکرتے ہوئے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے کہا کہ ارادتاً شیشہ نہیں توڑا اگر شیشہ توڑنے کا جرمانہ ہوا ہے تو میں اداکردوں گا،انہوں نے کہا کہ شیشہ توڑنا مقصد نہیں تھا بلا پھینکا تو شیشے کو لگ گیا،بلا شیشے کے پاس پڑے بیگ پر پھینکا تھا۔

متعلقہ عنوان :