عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے ،میر جان محمد خان جمالی

پیر 25 اپریل 2016 16:32

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے علاقے میں بلارنگ ونسل عوام کی کام کرتے رہیں گے شہر کوماڈل ٹاون بنانے کیلئے پختہ گلیاں نالیوں کے بنانے کا کام جاری ہے شہریوں کو روڈ گلی پینے کاصاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے آراستہ کیاجائے گا ان خیالات کااظہار سابق وزیرا علیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کے صاحبزادے میرفاروق خان جمالی نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کرنے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا شہر کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروکار لارہے ہیں اس وقت شہر کے ایک سو کے قریب گلیوں اور نالیوں کے کام کئے گئے ہیں مزید ہمارے کام جاری رہنگے کیونکہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں شہر کی آبادی میں اضافہ ہوچکاہے جسکی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوچکاہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ شہر میں بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کریں جن علاقوں میں پینے کاپانی کی اشد ضروت تھا ان علاقوں میں نئے پائب لائن بچھائے گئے ہیں تاکہ عوام کو صاف پانی مل سکے ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کے لئے ہمارے دروازے ہمشہ کھولے رہنگے عوام ہمارا سرمایہ ہے اب کھوکھلے نعرہ لگانے والوں کادور گزر چکا ہے ووٹ عوامی خدمت پر ملتے ہیں ہماری سیاست سب سے الگ ہے کیونکہ جس جذبے کے تحت عوام نے ہم کو ووٹ دیکرکامیاب کروایا ہے ہم بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :