سراج الحق عوام کی دلوں کی دھڑکن اور قومی ہیروبن گئے ہیں ، ہدایت الرحمان بلوچ

پیر 25 اپریل 2016 16:28

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،ضلع قلعہ سیف اللہ کے امیر حاجی عبداللہ،عبدالحکیم ,،مولوی عبدالمنان نے کہا کہ سراج الحق عوام کی دلوں کی دھڑکن اور قومی ہیروبن گئے ہیں عوام کاجوق درجوق جماعت اسلامی میں شمولیت اور بڑے بڑے جلسے ہرسطح پر سراج الحق کا شاندار استقبال خوش آئند ہے ،آئندہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت بنے گی جماعت اسلامی کی بدولت قوم کے مسائل کم اور دشمنوں کی سازشیں ناکام ہونگی 8مئی قلعہ سیف اللہ جلسہ تاریخی ہوگاعوام الناس کو خوش آمدیدکہیں گے کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوجائیں جلسہ عام میں بڑی تعدادمیں لوگ جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سراج الحق کے دورہ قلعہ سیف اللہ کی تیاریوں کے حوالے سے قلعہ سیف اللہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ اور کام کے تقسیم کار کی گئی ہدایت الرحمان بلوچ نے مزید کہا کہ سراج الحق نے عوام فلاح ترقی اور خوشحالی ولوٹ مار کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کیلئے سب سے پہلے کرپشن کے خلاف آوازبلند کی آج الحمد اللہ نہ صر ف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی کرپشن کے خلاف آوازیں بلند ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

قومی خوشحالی اسلامی حکومت کے قیام کیلئے دیگر جماعتوں کوبھی جماعت اسلامی کی تقلید کرنی چاہیے مسائل وپریشانیوں سے نجات جماعت اسلامی کی پلیٹ فارم سے ممکن ہے میڈیا فوج وعدلیہ اور حکمرانوں سمیت کوئی ادارہ کرپشن سے ماورانہیں ان سب کا بلاامتیازاحتساب دراصل ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :