پانامہ لیکس، حکومت نے اپوزیشن کو بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا’پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کے خلاف شواہد اکٹھے کر لیے گئے
سمیرا فقیرحسین پیر 25 اپریل 2016 16:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اپریل 2016ء) : پانامہ لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک سیاسی ہلچل پیدا کی۔ جس پر جہاں عالمی رہنماؤں سے استعفوں کا مطالبہ یا گیا وہیں پاکستان میں بھی اپوزیشن نے حکومت کو اس معاملے پر ٹف ٹائم دینے کی ٹھانی اور وزیر اعظم نواز شریف سے پانامہ لیکس کے معاملے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ان سے اپنے عہدے کو خیر باد کہنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
جہاں اپوزیشن نے حکومت کو ف ٹائم دیا وہیں اب حکومت نے بھی اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی اور اسی ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ پانامہ لیکس پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے ایک جانب سندھ کا رخ کیا اور دوسری جانب انہوں نے پنجاب کا پروگرام دے دیا ۔(جاری ہے)
جس پر حکومتی حلقوں نے بھی جوابی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف شواہد اکٹھا کر لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کی تشکیل ہوتے ہی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بارے میں بھی اہم شواہد منظر عام پر لائے جائیں گے ۔حکومتی حلقوں کی جانب سے عمران خان اور ان کے مالی طور پر مستحکم قریبی ساتھیوں کو نشانہ بنایا جائے گا ۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے اندرون و بیرون ملک کاروبار اور مالی امور کی تفصیلات تک حکومتی اداروں نے بھی رسائی حاصل کرلی ۔ ای او بی آئی ، قومی بنکوں کے قرضوں اور رئیل اسٹیٹ کے امور کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں ۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بارے میں حاصل دستاویزات پر سیاسی کارڈ حکومت ایک حکمت عملی کے تحت کھیلے گی ۔ حکومتی حلقوں نے صاف بتادیا اب محض خاموشی سے کام نہیں چلے گا بلکہ اب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا نامہ اعمال بھی سامنے لایا جائے گا ۔پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتیں بھی باہم رابطے میں ہیں تاہم آئندہ کے لیے طے کیے جانے والے لائحہ عمل کے حوالے سے اپوزیشن کا اجلاس دو مئی کو ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.