پشوری بی ٹخ اور ہمدرد ویلفیئر آرگنائزیشن کی مقبولیت میں اضافہ

پیر 25 اپریل 2016 15:01

پشاور۔ 25 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اپریل۔2016ء )3 سال قبل سوشل میڈیا پر رابطوں کیلئے بنائی جانے والی ”پشوری بی ٹخ“ اور ہمدرد ویلفیئر آرگنائزیشن کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہاہے‘ تنظیم کے عہدیداروں نے بتایاکہ سوشل میڈیا پر ”پشوری بی ٹخ“ کے تقریباً 4 ہزار سے زائد ممبرز ہیں اورہمدرد ویلفیئر آرگنائزیشن کے نام سے بنائے گئے پیج کو لائیک کرچکے ہیں‘ سوشل میڈیا پربنائے گئے گروپ میں پشاور سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے‘ ان کا کہنا تھا کہ ممبرز کی جانب سے مشوروں کو بنیادی نہ صرف اہمیت دی جاتی ہے بلکہ ان رپ عمل بھی کیاجاتاہے۔