ملک میں کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی‘مظفر سید ایڈوکیٹ

پیر 25 اپریل 2016 14:56

تیمرگرہ ۔ 25 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اپریل۔2016ء ) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ کہ ملک میں کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی‘انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوائیں اور ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں‘ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامک فاؤنڈیشن پبلک سکول کمبڑ لعل قلعہ میں یوم والدین کی ایک تقریب سے خطاب میں کیا‘انہوں نے کہاکہ لعل قلعہ میدان میں گرلز ڈگری کالج منظور کیا ہے اور جلد تعمیر ہوجائے گا اور ڈگری کالج لعل قلعہ کو بھی ترقی مل جائے گی اور علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے‘ اس موقع پر ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین اور پارلیمانی لیڈر سعید گل، مختیار تحصیل ناظم جے آئی، شوکت علی چیئرمین پبلک سکول اور ہدایت اللہ سکول پرنسپل وغیرہ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :