علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں میں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی ، پی ٹی سی ، سی ٹی او ، بی ایڈ پروگرامز کے فائنل امتحانات کل سے شروع ہوں گے

پیر 25 اپریل 2016 14:53

فیصل آباد۔25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اپریل۔2016ء ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2015ء میں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی ، پی ٹی سی ، سی ٹی او ، بی ایڈ پروگرامز کے فائنل امتحانات کل 26اپرپل بروز منگل سے شروع ہو ں گے جبکہ امتحانات میں شرکت کے اہل تمام امیدواروں کو ڈاک کے ذریعے رول نمبر سلپیں اور ڈیٹ شیٹس ارسال کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ اگر کسی طالبہ یا طالب علم کو اب تک رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تو انہیں چاہیے کہ فوری طور پر اپنے قریب ترین شہر میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس یا سپرنٹنڈنٹ ٹیچر سلپ ایجوکیشن سیکشن مین کیمپ سے ذاتی طورپر ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ کیلئے رابطہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کیلئے امیدوار وں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پاسپورٹ سائز تصدیق شدہ دو تصویریں بھی ہمراہ لائیں۔