ایشین کبڈی کپ چیمپئن شپ 2 مئی سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی

پیر 25 اپریل 2016 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) ایشین کبڈی کپ چیمپئن شپ 2 مئی سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں بھارت ، پاکستان، ایران ، افغانستان، ترکمستان، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں،چیمپئن شپ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی اور تمام ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے،چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی۔