قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی اختتامی تقریب کل ہوگی

پیر 25 اپریل 2016 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتما م جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمزکی اختتامی تقریب کل منگل کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی، جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی،گیمز میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹاشامل ہیں، گیمز میں انفری کھلاڑیوں کے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کے لئے دس ہزار روپے، دوسری پوزیشن کے لئے سات ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کے لئے پانچ ہزار روپے انعام ملیں گے ‘ ٹیم ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 80 ہزار روپے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کے لئے بالترتیب 56 ہزار اور 40 ہزار روپے انعام رکھا گیا ۔

متعلقہ عنوان :