موروثی اراضی سے درخت کاٹنے پر ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے اپنے دوبھائیوں اور دو بھتیجوں کو قتل کر دیا ‘ دو افراد زخمی

ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی گئی ‘ پولیس حکام

پیر 25 اپریل 2016 14:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) اٹک میں موروثی اراضی سے درخت کاٹنے پر ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے اپنے دوبھائیوں اور دو بھتیجوں کو قتل اوردو افراد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیاکے مطابق اٹک کی تحصیل جنڈ میں ارشد نامی ریٹائرڈ فوجی نے موروثی اراضی سے درخت کاٹنے پر اپنے سگے بھائیوں کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کے دو بھائی محبوب عالم اور اعجاز عالم موقع پر ہی جاں بحق ‘ بھتیجے مزمل اعجاز اور حمزہ اعجاز دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے ‘ فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے خرم شہزاد اور ناہید اختر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ سے طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہسپتال میں بھجوا دیا گیا جہاں خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی گئی ‘ مقامی افراد کے مطابق ملزم ارشد رٹائرڈ ملازم ہے جو دانش سکول جنڈ میں بطورسیکیورٹی گارڈ ملازمت کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :