سپریم کورٹ نے درآمدی سامان پر کسٹم ڈیوٹی اور قانون پر دلائل کیلئے ممبر کسٹم ایف بی آر کو طلب کر لیا

پیر 25 اپریل 2016 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے درآمدی سامان پر کسٹم ڈیوٹی اور اس کے قانون پر دلائل کیلئے ممبر کسٹم ایف بی آر کو طلب کر لیا ہے۔ پیر کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درآمدگی سامان پر کسٹم ڈیوٹی لاگو ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آج کل وکلاء بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی مثالیں زیادہ دینے لگے ہیں ‘ کیا بھارتی سپریم کورٹ دنیا کی سب سے خاص عدالت ہے؟ ضروری نہیں کہ بھارتی سپریم کورٹ کافیصلہ قابل قبول ہو ‘ وکلاء بھارتی فیصلوں کی بجائے پاکستانی فیصلوں پر انحصار کریں۔

عدالت نے درآمدی سامان پر کسٹم ڈیوٹی اور اس کے قانون پر دلائل کیلئے ممبر کسٹم ایف بی آر کو طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :