آزاد کشمیر ، چار بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان گرینڈ الائنس فارمولا آخری مراحل میں داخل

پیر 25 اپریل 2016 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) آزاد کشمیر کی چار بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی ، جمعیت علمائے اسلام ، مسلم کانفرنس اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان گرینڈ الائنس فارمولا آخری مراحل میں داخل ہوگیا ، فارمولے کے مطابق آزاد کشمیر کے انتیس حلقوں میں چاروں سیاسی جماعتیں مسلم لیگ کو ہرانے کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگی ۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ہرانے کیلئے پیپلز پارٹی کشمیر آل جموں مسلم کانفرنس ، جے یو آئی پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے تمام حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے مسلم لیگ (ن) ک ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کمیٹی بنائی ہے جو ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے فیصلے کرے گی جس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری عبدالمجید مسلم کانفرنس سے ممبر کشمیر کونسل سردار صغیر چغتائی جے یو آئی سے ملانا سعید یوسف اور پاکستان تحریک معین الدین دیوان شامل ہیں گرینڈ الائنس اینڈ جسٹمنٹ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ جاری ہونے کے بعد منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ آزاد کشمیر کے انتیس حلقوں میں جس جماعت کے جس امیدوار کی اپنے حلقے میں بہتر پوزیشن ہوگی دیگر جماعتیں اس حلقے میں نواز لیگ کیخلاف اس امیدوار کی مدد کرینگی یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ بعض حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو آزاد لڑایا جائے گا جس میں وزیر حکومت علی شان سونی ،سابق سپیکر انوار الحق شامل ہیں

متعلقہ عنوان :