مقامی حکومتوں کو پانچ ماہ مکمل

سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں اثاثہ جات اور ذمہ داریوں کو حتمی شکل نہ دی جاسکی

پیر 25 اپریل 2016 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے پانچ ماہ بعد بھی سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپورینش کے درمیان اثاثہ جات اور ذمہ داریوں کو حتمی شکل نہ دی جاسکی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تیس نومبر دو ہزار پندرہ کے بعد انتخابات ہونے کے بعد سے لوکل گورنمنٹ کی پہلی میٹنگ بھی منعقد نہ ہوسکی جبکہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جاچکا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکیس اپریل کو سینٹ میں یہ معاملہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نجمہ حمید نے بھی اٹھایا جنہوں نے سی ڈی اے اور کارپوریشن کے درمیان اثاثہ جات اور ذمہ داریوں کے تعین بارے سوال پوچھا جس کے جواب میں وزیر صحت برائے کیڈ نے کہا کہ ایک عبوری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ایڈیشنل سیکرٹری کے تحت کام کرے گی اور سیکرٹری داخلہ بھی اس مقصد کیلئے کام کرینگے سی ڈی اے تاریخی عبوری کمیٹی کے دے چکی ہے اور عبوری آفیسر اس حوالے سے وفاقی حکومت کیلئے سفارشات مرتب کررہا ہے

متعلقہ عنوان :