ملیالم فلم پوڈیوسر اور اداکار اجےکرشن نے خود کُشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 اپریل 2016 14:11

ملیالم فلم پوڈیوسر اور اداکار اجےکرشن نے خود کُشی کر لی

کیرالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اپریل 2016ء) : ملیالم فلموں کے نامور پروڈیوسراور اداکار اجے کرشن نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اجے کرشن نے کیرالہ کے علاقہ تھیلوملاورم میں اپنی رہائش گاہ پر ہفتے کے روز یہ انتہائی اقدام کیا۔ اجے کرشن بطور پروڈیوسر اپنی پہلی فلم اواروڈ رووکال کی تکمیل کے بعد ہی سے مبینہ طور پر اداس تھے۔

انڈین ایکسپریس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کرشن نے اپنی فلم کی تکمیل کے بعد اسے دیکھا جس کے بعد خود کُشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کرشن بطور پروڈیوسر بنائی گئی اپنی پہلی فلم کی پاکس آفس پر کامیابی کے لیے فکر مند تھا اور اس نے اس ضمن میں اپنے والدین سے بھی بات کی تھی۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فلم بنانے میں کرشن نے مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے صرف کیے، اور ان دنوں وہ مالی بحران کا شکار بھی تھا، جس نے مبینہ طور پر اسے خود کُشی کے انتہائی اقدام پر اُکسایا۔ مذکورہ اخبار نے مزید بتایا گیا کہ واقعہ کے وقت اجے کے والدین گھر پر ہی موجود تھے۔ اس سے قبل کرشن نے ٹی وی سیریلز اور فلموں میں چھوٹے موٹے رول بھی کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :