کراچی ‘ ماتحت عدالتوں کے ججوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلا برادری کی علامتی ہڑتال ‘ مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی
پیر 25 اپریل 2016 14:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) ماتحت عدالتوں کے ججوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلا برادری نے علامتی ہڑتال کی جس کی وجہ سے سیکڑوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔
(جاری ہے)
کراچی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں تعینات ججوں کے ناروا سلوک کے خلاف 2 گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی گئی ،جس کے تحت وکلا صبح 9 بجے سے 11 بجے تک سٹی کورٹ، انسداد دہشت گردی عدالتوں اور احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ، وکلا کی عدم حاضری کے باعث سیکڑوں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے جب کہ سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب وکلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے علامتی ہڑتال کا اقدام انتہائی مجبوری میں اٹھایا اور اگر ماتحت عدلیہ میں تعینات ججوں اور عملے کا رویہ درست نہ ہوا تو احتجاج کے سلسلے کو مزید بڑھایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.