دنیا بھر میں شور سے آگاہی کا عالمی دن منایا جائیگا

پیر 25 اپریل 2016 14:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شور سے آگاہی کا عالمی دن (انٹر نیشنل نائزاوئیر نیس ڈے ) گزشتہ روز منایا گیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1970ء سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ 25اپریل کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد شور سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی ، اس کے انسانوں اور جنگلی حیات پر مضر اثرات سمیت دیگر امور کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ واکس، سیمینارز، کانفرنسز ،مذاکروں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :