کاؤنٹی کرکٹ، کینٹ کے بلے باز گیند ہاتھ سے روکنے پر آؤٹ قرار

پیر 25 اپریل 2016 13:12

کاؤنٹی کرکٹ، کینٹ کے بلے باز گیند ہاتھ سے روکنے پر آؤٹ قرار

لیسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25اپریل 2016ء ) انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں کینٹ کے اوپننگ بلے باز سین ڈکسن گیند ہاتھ سے وکٹوں پرلگنے سے روکنے پر میدان بد ر کر دیئے گئے ۔ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن 2کے میں لیسٹر شائر کے خلاف گریس روڈ پر جاری میچ کے پہلے دن سین ڈکسن نے لیسٹر شائر کے باؤلر بین رین کی گیند روکی تاہم بال ان کی وکٹوں کی جانب جانے لگی جس پر ڈکسن نے حیران کن طور پر بلے یا جسم کاا ستعمال کرکے گیند کو وکٹوں پر لگنے سے روکنے کی بجائے ہاتھ کااستعمال کیا جس پر لیسٹر شائر کے وکٹ کیپر نیل اوبرائن نے اپیل کی اور یوں امپائر نے صلاح مشورے کے بعد ڈکسن کو پوویلین واپس بھیج دیا۔

سین ڈکسن اس طریقے سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں آؤٹ ہونے والے 60ویں اور کینٹ کے دوسرے کھلاڑی ہیں ، ان سے قبل 1872ء میں جارج بینٹ بھی اسی طریقے سے آؤٹ ہوئے تھے،اس طریقے سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ایم سی سی کے جیمز گرینڈی تھے جو 1857ء میں کینٹ کے خلاف میچ میں گیند ہاتھ سے وکٹو ں کی جانب جانے سے روکنے پر آؤٹ قرار دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس سے پہلے آخری بار اسی طرح کھلاڑی کو آؤٹ قرار دینے کا واقع بھی لیسٹر شائر ہی کے خلاف پیش آیا تھا جب 2سال پہلے بھارتی بلے باز چتیشور پجارا ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے اس انداز سے آؤٹ ہوئے تھے۔

انٹر نیشنل کرکٹ میں اب تک کسی کھلاڑی کا ایسے آؤٹ ہونے کا واقعہ 10مرتبہ اور رواں صدی میں 3دفعہ پیش آچکا ہے،2001ء میں اس وقت کے آسٹریلوی کپتان سٹیووا چنائی ٹیسٹ میں بھارت کیخلاف ایسے آؤٹ ہوئے،سابق برطانوی کپتان مائیکل وان بھی 2001ء ہی میں بھارت کے خلاف اسی انداز سے آؤٹ ہوئے جبکہ2015 ء میں زمبابوے کے چھامو چھبھابھا افغانستان کیخلاف ون ڈے میچ میں گیند ہاتھ سے روکنے پر آؤٹ قرا ر دیئے گئے ہیں ۔

کاؤنٹی کرکٹ، کینٹ کے بلے باز گیند ہاتھ سے روکنے پر آؤٹ قرار

متعلقہ عنوان :