خیرپختونخوا قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 مئی سے شروع ہوگی

پیر 25 اپریل 2016 13:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا کے تعاون سے خیرپختونخوا قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 مئی سے پشاور میں شروع ہوگی، جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے، چیمپئن شپ انڈر11- ، انڈر13- ،انڈر 15- اور انڈر17- کھلاڑی حصہ لے سکیں گے اور یہ چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی