ویمنز سپر لیگ 30 جولائی سے 14 اگست تک کھیلی جائے گی

پیر 25 اپریل 2016 13:01

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء)ویمنز سپر لیگ 30 جولائی سے 14 اگست تک کھیلی جائے گی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل لنکاشائر تھنڈر نے افتتاحی ویمنز سپر لیگ (ڈبلیو ایس ایل) کیلئے ورلڈ ٹی ٹونٹی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کی کھلاڑی ہیلی میتھیوز سے معاہدہ کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

18 سالہ ویسٹ انڈین بلے باز کو زخمی آسٹریلوی آل راؤنڈر جیس جوناسن کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ‘ ویمنز سپر لیگ 30 جولائی سے 14 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔