آئرلینڈ رواں برس جولائی میں افغانستان کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی میزبانی کریگا

پیر 25 اپریل 2016 13:01

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء)آئرلینڈ رواں برس جولائی میں افغانستان کے خلاف 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کریگا آئرلینڈ کرکٹ کے اعلامیئے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 10 سے 19 جولائی کے دوران پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

دونوں لیڈنگ نان ٹیسٹ ٹیمیں ہیں، افغانستان نے حال ہی میں بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ آئرلینڈ ٹیم کے کوچ جان بریسویل کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز مشکل اور کانٹے دار ہو گی۔