پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی جلد ملاقات کا امکان۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 اپریل 2016 11:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اپریل 2016ء) : گذشتہ کافی عرصہ سے التوا کا شکار پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق سیکرٹری خارجہ پاکستان اعزاز چوہدری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے آج بھارت روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اعزاز چوہدری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں 26 اپریل کو شرکت کریں گے، نئی دہلی میں پاکستانی وفد کی ملاقات دیگر ممالک کے اہم وفود سے بھی ہو گی، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن بھارت میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :