کراچی: سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش ساتھیوں کے نام اگل دیئے

پیر 25 اپریل 2016 11:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء)کراچی کے ویسٹ زون سے گرفتار سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر شکیل سنی نے اپنے چھ ساتھی ٹارگٹ کلرز کے نام اگل دیئے جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر مارشل ممکنہ طور پر ایف آئی اے کا ملازم ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع غربی سے گرفتار سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر شکیل سنی نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کر دیئے۔

(جاری ہے)

ملزم شکیل عرف سنی کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم 6 ملزمان پر مشتمل ہے۔ ملزمان میں امتیاز مانا، ذیشان، موٹا چاند، حبیب، عثمان اور رضوان شامل ہیں۔ ٹارگٹ کلرز امتیاز عرف مانا اور رضوان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزم شکیل سنی کے مطابق ٹارگٹ کلر شیخ محمد کلیم کراچی غربی کی یوسی 26 سے چیئرمین ہے۔ ٹارگٹ کلر ساجد بھی یوسی چیئرمین ہے۔ ٹارگٹ کلر مارشل شاہد ایف آئی اے کا ملازم ہے۔ ملزم شکیل عرف سنی نے ساتھیوں کی گرفتاری اور مفروری کے بعد اسٹریٹ کرائم شروع کر دیئے تھے۔