دوبئی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ٹیسٹ میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 اپریل 2016 11:40

دوبئی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ٹیسٹ میں تبدیلیاں ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اپریل۔2016ء) دوبئی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ٹیسٹ میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے-یارڈ ٹیسٹ میں ڈرائیوروں کے مورال کو بلندکرنے‘قوت برداشت کو بڑھانے اور انہیں خودپر یقین کرنے کی تربیت دی جائے گی تاکہ مستقبل میں ٹریفک حادثات میں کمی لائی جاسکے-دوبئی ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ”یارڈٹیسٹ“مستقبل قریب میں لائسنس کے حصول کے خواہشمندوں سے لیے جانے والے دیگر ٹیسٹ کا لازم حصہ بنادیا جائے گاجس کے تحت درخواست گزاروں کو پارکنگ‘ایمرجنسی بریک کے استعمال اور دیگر اہم امور کی تربیت دی جائے گی-یارڈ ٹیسٹ میں ڈرائیور کو کسی مددیا ٹریفک پولیس آفیسرکی مدد کے بغیراکیلے گاڑی چلاتے ہوئے ان تمام امورکو انجام دینا ہوگا-ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا جدیدترین نظام ہوگا جس کے لیے دوبئی میں ”یارڈ ٹیسٹ“سنٹرقائم کیئے جائیں گے‘جدیدترین ٹیکنالوجی سے لیس ان ٹیسٹ سنٹروں میں اعلی ترین خفاظتی آلات اور سہولیات مہیا ہونگی-واضح رہے کہ دوبئی حکومت کو ملک میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات پر سخت پریشانی کا سامنا ہے -

متعلقہ عنوان :