ملتان،لوہاری گیٹ میں پولیس کی کارروائی، 1100 لیٹر شراب برآمد

پیر 25 اپریل 2016 11:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) ملتان پولیس نے لوہاری گیٹ کے علاقے میں بڑی کارروائی کر کے 1100 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقے میں قبرسان کے قریب گھر میں چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں سے 1100 لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے گھر میں چھاپے کے دوران سجاد نامی ملزم کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں شراب فرخت کرتا تھا۔ ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :