کراچی،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے6جرائم پیشہ افرادکوشکنجے میں لے لیا

پیر 25 اپریل 2016 11:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لیاری سنگولین سے 2، پیرآباد سے 3 اور بلدیہ اتحاد ٹاوٴن سے ایک ملزم پکڑا گیا۔ لیاری سنگولین میں حساس اداروں نے گرفتار ملزم حفیظ ڈاڈا کی نشاندہی پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت حسن بلوچ اور ذاکر بلوچ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

ادھر پیرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت احمد شاہ، بشیر اللہ اور انور کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔ دوسری جانب اتحاد ٹاوٴن پولیس نے بلدیہ کے علاقے عابد آباد قبرستان کے قریب سے مقابلے کے بعد ایک بھتہ خور وسیم احمد عرف ملا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بال بم اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق مزہبی جماعت سے ہے اور وہ بھتہ خوری اور لوٹ مار سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :