کراچی،کورنگی سے گرفتار دہشت گرد چٹھل مگسی کے اہم انکشافات

پیر 25 اپریل 2016 11:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) کراچی میں کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد چھٹل مگسی کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ شہر کے تیرہ مضا فاتی علاقوں میں دہشت گردی کا منظم نیٹ ورک قا ئم ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد چھٹل مگسی نے کورنگی مہران ٹاوٴن میں گزشتہ سال زندہ پیر آستانے پر حملہ کر کے چار افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کی کہ کراچی کے تیرہ مضافاتی علاقوں میں دہشت گردی کا منظم نیٹ ورک قائم ہے، جبکہ ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم چھ ملزمان پر مشتمل ہے۔ ملزم نے مزید بتایا کہ ان کا ایک ساتھی عوامی کالونی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :