ڈر اور خوف سے بسر کی جانے والی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوتا، شہباز شریف

جرائم پیشہ افراد سے نمٹنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے معیار یکساں ہونے تک مسائل حل نہیں ہوں گے، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ضرب آہن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثال ہے،یہی لوگ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے پھیلاوٴ کا باعث بنتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا راجن پور پولیس لائنز میں خطاب

پیر 25 اپریل 2016 11:38

ڈر اور خوف سے بسر کی جانے والی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوتا، شہباز شریف

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈر اور خوف سے بسر کی جانے والی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوتا، جرائم پیشہ افراد سے نمٹنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے معیار یکساں ہونے تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔وہ راجن پور پولیس لائنز میں آپریشن ضرب آہن کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاورں کے ورثا اور جوانوں سے خطاب کررہے تھے ۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ضرب آہن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک مثال ہے۔

(جاری ہے)

یہی لوگ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے پھیلاوٴ کا باعث بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راجن پور آپریشن آسان کام نہیں تھا، یہ ڈاکووٴں اور چوروں کے خلاف ایک معرکہ تھا، جس میں پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے جبکہ اشرافیہ اور غریب افراد میں سہولیات کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث ان عناصر کو مزید تقویت ملتی ہے۔

منصانہ نظام زندگی کے رائج ہونے تک ان کا خاتمہ ممکن نہیں۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شہدا کے ایصال و ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :