جنرل راحیل شریف نے فوج میں سے جن افسران کو نکالا وہ کیا کرتے تھے؟ آفتاب اقبال کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 اپریل 2016 11:32

جنرل راحیل شریف نے فوج میں سے جن افسران کو نکالا وہ کیا کرتے تھے؟ آفتاب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اپریل 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آفتاب اقبال نے انکشاف کیا کہ لیفٹنٹ جنرل عبید اللہ خان کے سوا فوج سے نکالے گئے تمام جوان اور افسران فرنٹئیر کور میں تعینات تھے اور چمن کے بارڈر پر اسمگلنگ کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ یہ تمام فوج کے جوان گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ جس کی آڑ میں دو سے اڑھائی کروڑ کی گاڑیاں دھڑا دھڑ اسمگل کی گئی ہیں۔ اس گینگ کو پکڑا بھی ایک گاڑی کی وجہ سے گیا ہے۔ یاد رہے کہ جنرل راحیل شریف نے فوجی افسران اور جوانوں سمیت 13 فوجی اہلکاروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر کے ان کو دی جانے والی مراعات بھی واپس لے لی تھیں، اس ضمن میں آفتاب اقبال نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :