منگلورو میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 اپریل 2016 11:08

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اپریل 2016ء) : سوات میں منگلورو میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث منگلورو میں ایک پک اپ اُلٹ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :