Live Updates

عمران خان کو سیاسی اداکار روز نئے مشورے دیتے ہیں ،رائے ونڈ جاتے جاتے کس نے عمران خان کا رخ سندھ کی طرف موڑدیا ہے،مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

اتوار 24 اپریل 2016 23:52

عمران خان کو سیاسی اداکار روز نئے مشورے دیتے ہیں ،رائے ونڈ جاتے جاتے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی اداکار روز نیا مشورے دیتے ہیں ،رائے ونڈ جاتے جاتے کس نے عمران خان کا رخ سندھ کی طرف موڑدیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اتوار کو عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سندھ آنے کا شوق بھی پورا کر لیں ۔سیاسی اداکار انہیں روز کوئی نیا مشورہ دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ جاتے جاتے نہ جانے کس نے عمران خان کا رخ سندھ کی طرف موڑدیا ہے لگتا ہے چوہدری نثار کے ساتھ سفر کے ثمرات آنے لگ گئے ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سیاسی اداکار سے ڈری ہے اور ڈرے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :