Live Updates

تحریک انصاف نے ایف 9پارک میں جلسہ کر کے راولپنڈی کی تاریخی جلسہ گاہ لیاقت باغ کی متبادل جلسہ گاہ بنانے کیلئے اینٹ رکھ دی

اتوار 24 اپریل 2016 23:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے 20 یوم تاسیس پر وفاقی دارالحکومت کے ایف 9پارک میں جلسہ کر کے اسے راولپنڈی کی تاریخی جلسہ گاہ لیاقت باغ کی متبادل جلسہ گاہ بنانے کیلئے اینٹ رکھ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے ایف 9 پارک میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سے قبل اسلام آباد میں ہونے والے سیاسی جلسہ یا احتجاج ڈی چوک میں ہی ہوا کرتے تھے لیکن تحریک انصاف نے ایف 9پارک میں جلسہ کر کے اسے راولپنڈی کی تاریخی جلسہ گاہ لیاقت باغ بنانے کیلئے اینٹ رکھ دی ہے۔ امید ہے اب آئندہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی اسے جلسہ گاہ کے طو رپر استعمال کریں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات