Live Updates

عمران خان کے نواز شریف سے متعلق سخت لہجے میں تبدیلی ، ”اوئے نواز شریف “ کی بجائے ”میاں صاحب “کہہ کر پکارتے رہے

اتوار 24 اپریل 2016 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق سخت لہجے میں تبدیلی آگئی ، عمران خان جلسے سے خطاب کے دوران ”اوئے نواز شریف “ کی بجائے ”میاں صاحب “کہہ کر انہیں پکارتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ایف نائن پارک میں پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق لہجے میں تبدیلی نظر آئی ۔ عمران خان ماضی میں دھرنوں اور دیگر مواقع پر نواز شریف کو ”اوئے نواز شریف “ کہہ کر پکارتے تھے تاہم اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان ”میاں صاحب میاں حب “ کہہ کر پکارتے رہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات