آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

اتوار 24 اپریل 2016 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ مالاکنڈ ڈویڑن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابقآئندہ پانچ سے6 روز کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں۔اگلے دو روز کے دوران کراچی میں موسم گرم اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کیبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔آج ریکارڈ کییگئیسب سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد، چھور 42، شہید بینظیر آباد،سکھر حیدرآباد، مٹھی، سبی، ٹھٹھہ اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :