Live Updates

پاکستان میں جمہوریت آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہی ہے، عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 اپریل 2016 21:00

پاکستان میں جمہوریت آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہی ہے، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تحریک شروع کی تو چند لوگ میرے ساتھ تھے تحریک انصاف کےبانیان کو آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کی جدوجہد میں بیس سال ہوگئےمیں اگلے بیس سال کی تیاری کر رہا ہوں عوام نے جس طرح میری حوصلہ افزائی کی اس پرعوام کا مشکورہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی عوام کو بلایا آپ لوگ جمع ہوئے، مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی،آج بتانا چاہتا ہوں کہ سیاست میں کیوں آیا۔ کپتان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان ہر کھیل میں چیمپئن ہوتا تھا، میں کرکٹ کھیلتا تھا تو اس وقت غلامی کے اثرات تھے، انگلینڈ کرکٹ کھیلنے گیا تو سینیر پلیئرنے کہا عمران خان انگریزوں کوہرانہیں سکتے لیکن میں نے کرکٹ کھیلتے ہوئے بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سیاست میں آنے وجہ بتاتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ میں کبھی سیاست میں نہ آتا کیوں کہ میرے پاس سب کچھ تھا، اللہ نے مجھے میری سوچ سے بھی زیادہ دیا،اللہ نے مجھے ایمان کی طاقت دی، جب تحریک شروع کی تو چند لوگ میرے ساتھ تھے تحریک انصاف کےبانیان کو آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے خلاف مزاحمت شروع ہوچکی ہے، پاکستان میں جمہوریت آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہی ہے، کرپشن کرنے کیلئے باریاں لگی ہوئی ہیں، ہمارے ملک میں غریبوں کو لوٹا جا رہا تھا، عوام پرخرچ ہونےوالاپیسہ مگرمچھوں کے پیٹ میں جارہاہے۔

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ظلم کا مقابلہ کریں، نوجوانوں اللہ پوچھےگاکہ تم نےظلم کےخاتمےکیلئےکیاکیا تو آپ کوجواب دیناہوگا،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جو دنیا میں مثال بنے گا پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا،ایساپاکستان بنانا تھا جہاں ہم نےاقلیتوں کوبرابرکےحقوق دینےتھے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم جاگ گئی ہے ہم نے پاکستان کا نظریہ بچانا ہے جب پانامالیکس کا نام لیتا ہوں تو رائیونڈ میں تہلکہ مچ جاتا ہے آج یہاں ایساماحول ہے،جب رائیونڈ جائیں گے پھرکیا ہوگا، امید ہے میاں صاحب رائیونڈ مارچ سے پہلے استعفیٰ دے دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات