ایم کیو ایم کے 1200سے زائد کارکنان جیلوں میں ہیں ،بے گناہ کارکنوں کو رہا اور جبری لاپتہ کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا جائے ، پورے شہر سے کارکنوں کے فون آ رہے ہیں کہ لوگ دھرنا دینا چاہتے ہیں،ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل کی پریس کانفرنس

اتوار 24 اپریل 2016 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے 1200سے زائد کارکنان جیلوں میں ہیں ،بے گناہ کارکنوں کو رہا کیا جائے اور جبری لاپتہ کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ اتوار کو متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کیٹی کی پی آئی ڈی سی کے قریب پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

کنور نوید جمیل نے کہا کہ 1200سے زائد کارکنان جیلوں میں ہیں،ہمارے بے گناہ کارکنوں کو رہا کیا جائے اور جبری لاپتہ کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پورے شہر سے کارکنوں کے فون آ رہے ہیں کہ لوگ دھرنا دینا چاہتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ ہماری لسٹیں لے لیں ہم انتظار کر رہے ہیں بات نہیں ہوتی وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :