تحریک انصاف کے جلسے میں سرعام ڈرون کیمروں کا استعمال ، پولیس اورضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی

اتوار 24 اپریل 2016 20:57

تحریک انصاف کے جلسے میں سرعام ڈرون کیمروں کا استعمال ، پولیس اورضلعی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی ڈرون کیمروں کی پابندی نظرانداز،تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر جلسے میں سرعام ڈرون کیمروں کا استعمال ہوتارہا، وفاقی پولیس اورضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو تحریک انصاف کے20ویں یوم تاسیس کے موقع پر بڑے جلسے کا ایف نائن پارک میں انعقاد کیا گیا،جلسے میں اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی کے باوجود نجی ٹی وی چینل ڈرون کیمروں کا سرعام استعمال کرتے رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔